تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

بحرالکاہل میں دیوہیکل شارک میگالوڈون کے فوسل دانت مل گئے

بحرالکاہل میں دیوہیکل شارک میگالوڈون کے فوسل دانت مل گئے

جنوبی بحرالکاہل( ویب ڈیسک)جنوبی بحرالکاہل میں کُک جزائر کے جنوب مغربی علاقے کے قریب گہرے سمندر کی تحقیق کے دوران ماہرین کو کئی بڑے فوسل دانت ملے ہیں، جنہیں قدیم دیوہیکل شارک میگالوڈون سے منسوب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔امریکی قومی سمندری و فضائی انتظامیہ کی جانب سے ایک ماہ تک جاری رہنے والے گہرے سمندری سروے میں تحقیقاتی ٹیم کو سمندر کی تہہ سے متعدد کثیر دھاتی گولے ملے۔ بعدازاں ان میں سے بعض دریافتوں کی شناخت ممکنہ طور پر قدیم شارک کے فوسل دانتوں کے طور پر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق دریافت ہونے والے کچھ دانتوں کی لمبائی 7 سینٹی میٹر سے زیادہ ہے، جس کے باعث محققین کا خیال ہے کہ یہ میگالوڈون کے دانت ہوسکتے ہیں۔میگالوڈون کو تاریخ کی سب سے بڑی اور طاقتور شکاری شارکس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ دیوہیکل مخلوق لاکھوں برس قبل سمندروں میں موجود تھی اور سائنسی اندازوں کے مطابق تقریباً 30 لاکھ سال پہلے معدوم ہوگئی۔اگر فوسل دانتوں کا تعلق میگالوڈون سے ثابت ہوجاتا ہے تو اس دریافت سے قدیم سمندری حیات اور اس دیوہیکل شکاری کی زندگی کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔