تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

گلگت بلتستان اسمبلی: 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی: 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت( پاکستان خبر)گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔حلف برداری کی تقریب اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں پیپلز پارٹی کے 13، مسلم لیگ (ن) کے 9، استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کا ایک رکن شامل ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن نے بھی حلف اٹھایا۔اجلاس بعد ازاں دن 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ دوبارہ اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بعض حلقوں کے نتائج عدالتی احکامات کے باعث روکے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 3 منتخب ارکان تاحال حلف نہیں اٹھا سکے۔