تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

گلگت بلتستان انتخابات: دیامر کے 3 حلقوں کے حتمی نتائج جاری، آزاد امیدواروں کی حکومتی جماعت میں شمولیت

گلگت بلتستان انتخابات: دیامر کے 3 حلقوں کے حتمی نتائج جاری، آزاد امیدواروں کی حکومتی جماعت میں شمولیت

گلگت(پاکستان خبر)گلگت میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے تحت دیامر کے تین حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق جی بی اے 15 چلاس سے آزاد امیدوار محمد دلپذیر 5962 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جی بی اے 17 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 8954 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جی بی اے 18 تانگیر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمٰن 6081 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔انتخابات کے بعد کئی آزاد امیدواروں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آزاد ارکان نے وفاقی وزیر علیم خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں انور علی، اسد شفیق، محمد دل پذیر اور امان علی شامل ہیں۔مجموعی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 10، مسلم لیگ (ن) نے 5، استحکام پاکستان پارٹی نے 4، آزاد امیدواروں نے 2 اور ایم ڈبلیو ایم نے 1 نشست حاصل کی ہے، جبکہ دو حلقوں کے نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ گلگت بلتستان میں ان کی جماعت حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔