تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے، غیر حتمی نتائج میں بڑی پیش رفت

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے، غیر حتمی نتائج میں بڑی پیش رفت

گلگت(پاکستان خبر)گلگت بلتستان میں اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی مجموعی طور پر سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جبکہ آزاد امیدوار بھی نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔اب تک موصول ہونے والے 24 میں سے 19 حلقوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9 نشستیں حاصل کی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے حصے میں ایک نشست آئی ہے۔ اس کے علاوہ 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔حلقہ وار نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار مختلف اہم حلقوں میں کامیاب ہوئے جن میں گلگت، اسکردو، نگر اور شگر کے متعدد حلقے شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے بھی بعض حلقوں میں برتری حاصل کی ہے، جبکہ کئی نشستوں پر آزاد امیدواروں نے مضبوط مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی ہے۔کچھ حلقوں میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں معمولی ووٹوں کے فرق سے امیدوار آگے یا پیچھے رہے۔ کئی نشستوں پر نتائج ابھی مکمل نہیں ہوئے، تاہم ابتدائی رجحانات کے مطابق پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔مجموعی طور پر نتائج کے مطابق کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی، جس کے باعث آئندہ حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا امکان بڑھ گیا ہے۔