تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

گلگت بلتستان انتخابات: اعلیٰ حکام کے داخلے پر پابندی اور سخت ضابطہ اخلاق نافذ

گلگت بلتستان انتخابات: اعلیٰ حکام کے داخلے پر پابندی اور سخت ضابطہ اخلاق نافذ

گلگت بلتستان (پاکستان خبر) انتخابات کے سلسلے میں انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ، صدر اور وزیراعظم کے علاقے میں داخل ہو کر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے واضح کیا ہے کہ انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق پر مکمل اور سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی امیدوار یا متعلقہ فرد کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے دفعہ دو سو چونتیس نافذ کر دی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے مکمل منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جا سکے۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدوار یا فرد کو گلگت بلتستان سے بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔