نیویارک( ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر چند افراد کی اجارہ داری کے بجائے عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اس ٹیکنالوجی سے انسانیت کو لاحق ممکنہ خطرات کی روک تھام ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر انسانی کنٹرول برقرار رہنا چاہیے، جبکہ اس کے لیے مؤثر ضابطے اور عالمی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ جعلی خبروں اور سائبر حملوں کی روک تھام بھی اہم چیلنجز ہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے حفاظتی اقدامات ایسے نہیں ہونے چاہئیں جن سے یہ تاثر پیدا ہو کہ ٹیکنالوجی کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت کے نظام میں محدود نمائندگی سے بھی مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔