تہران( کامرس ڈیسک)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور امریکا، ایران تنازع کے باوجود عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق باب المندب کے راستے تیل بردار جہازوں کی مسلسل نقل و حرکت سے سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی قیمتوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.42 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 89.45 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 0.66 فیصد کمی کے بعد 83.90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔