تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ماسکو میں عالمی ڈیجیٹل فورم، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے

ماسکو میں عالمی ڈیجیٹل فورم، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے

ماسکو ( ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، تین روزہ فورم 10 اکتوبر تک گورکی پارک کے ’’میچتا‘‘ کمپلیکس میں جاری رہے گا۔فورم میں 120 ممالک کے 760 نمائندے شریک ہوں گے، جن میں نائب وزرائے اعظم، ڈیجیٹل ترقی کے وزرا، اعلیٰ سرکاری حکام اور روسی و عالمی ماہرین شامل ہیں۔ شرکا ڈیجیٹل تبدیلی، جدید بنیادی ڈھانچے، بین الاقوامی تعاون اور قومی ڈیجیٹل نظام میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کریں گے۔تین روزہ پروگرام کے دوران تقریباً 60 اجلاس، مذاکرے، تعلیمی پروگرام اور مختلف انٹرایکٹو سرگرمیاں ہوں گی۔ مصنوعی ذہانت، قومی ڈیجیٹل خودمختاری، علمی و تخلیقی معیشت، محفوظ ٹیکنالوجی اور ترقی پذیر ممالک کو جدید ڈیجیٹل نظام سے جوڑنے جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے۔فورم میں صحافیوں اور ڈیجیٹل مواد تیار کرنے والوں کیلئے اطلاعاتی ٹیکنالوجی صحافت اسکول اور بلاگرز اسکول بھی متعارف کرائے جارہے ہیں، جہاں نئی ٹیکنالوجی، جدید ذرائع ابلاغ اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔منتظمین کے مطابق فورم کے اختتام تک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق 100 سے زائد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے اور افریقی ممالک کی ڈیجیٹل خودمختاری کیلئے عالمی اتحاد بھی متعارف کرایا جائے گا۔