تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

بھارت میں مسلمانوں کو وفاداری ثابت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، عالمی رپورٹ

بھارت میں مسلمانوں کو وفاداری ثابت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، عالمی رپورٹ

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویوں اور مبینہ ریاستی کارروائیوں کے باعث انہیں مسلسل اپنی وفاداری ثابت کرنے کی صورت حال کا سامنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں ہندوتوا سیاست کے فروغ نے بھارتی مسلمانوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔بھارتی جریدے نیشنل ہیرالڈ کے مطابق مسلمان طالبہ فرح ناز نے بتایا کہ جنتر منتر پر احتجاج کے دوران پولیس نے مبینہ طور پر ان پر تشدد کیا اور مسلمان ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے ایک گاڑی میں بٹھائے رکھا۔ ان کے بقول پولیس اہلکاروں نے انہیں اور دیگر مسلمان مظاہرین کو الگ فہرست میں شامل کرنے کی بات کی اور غدار قرار دیا۔فرح ناز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی مسلمانوں کو غدار قرار دے کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد، مساجد کو نقصان پہنچانے اور انہیں نفرت کا سامنا ہونے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ مضمون میں قائداعظم محمد علی جناح کے اس مؤقف کا حوالہ بھی دیا گیا ہے کہ بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔