تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

عالمی سطح پر ایکس سروس میں عارضی تعطل، ہزاروں صارفین کو رسائی میں مشکلات

عالمی سطح پر ایکس سروس میں عارضی تعطل، ہزاروں صارفین کو رسائی میں مشکلات

کیلی فورنیا( ویب ڈیسک) ایلون مسک کے زیرِ ملکیت سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس کو دنیا بھر میں عارضی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ہزاروں صارفین سروس تک رسائی اور استعمال میں دشواریوں سے دوچار رہے۔خرابیوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق مسئلے کا آغاز پیر کی صبح مشرقی امریکی وقت کے مطابق تقریباً 9 بجے ہوا۔ امریکا میں شکایات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی۔اسی دوران کینیڈا میں 3 ہزار 400 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، تاہم بعد ازاں یہ تعداد کم ہو کر تقریباً 30 رہ گئی۔ برطانیہ میں بھی 9 ہزار سے زیادہ صارفین نے مسائل کی اطلاع دی، لیکن کچھ وقت بعد وہاں بھی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوگئی۔