تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

108 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کیلئے عالمی ٹینڈر کی منظوری

108 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کیلئے عالمی ٹینڈر کی منظوری

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 108 ہزار میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر طلب کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے پیش کی گئی سمری کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ چینی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے پاس موجود ہے اور یہ گزشتہ سال شوگر سے متعلق کابینہ کی قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش پر درآمد کیے گئے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے ذخیرے کا حصہ ہے۔ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ چینی کی برآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر کا تمام عمل پی پی آر اے رولز 2004 کے تحت سختی سے مکمل کیا جائے گا۔