تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

جی میل کا خفیہ فیچر، غلط ای میل بھیجنے کی پریشانی ختم

جی میل کا خفیہ فیچر، غلط ای میل بھیجنے کی پریشانی ختم

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)جی میل استعمال کرنے والے اکثر افراد کبھی نہ کبھی غلط شخص کو ای میل بھیج دیتے ہیں یا پیغام ارسال کرنے کے بعد کسی غلطی کا احساس ہوتا ہے، تاہم گوگل نے اس مسئلے کا آسان حل برسوں پہلے متعارف کرا دیا تھا۔جی میل میں موجود ان ڈو سینڈ فیچر صارفین کو بھیجی گئی ای میل فوری واپس لینے کی سہولت دیتا ہے، تاکہ وہ اسے درست کر سکیں یا غلط پتے پر بھیجنے سے بچ سکیں۔یہ فیچر پہلی بار 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور ابتدائی طور پر جی میل لیبز کا حصہ تھا، تاہم 2015 میں اسے تمام صارفین کے لیے مستقل طور پر دستیاب کر دیا گیا۔ اس کے باوجود آج بھی بہت سے صارفین اس سہولت سے لاعلم ہیں۔ای میل بھیجنے کے فوراً بعد اسکرین کے نیچے ان ڈو کا آپشن ظاہر ہوتا ہے، جس پر کلک کرتے ہی ای میل وصول کنندہ تک پہنچنے سے پہلے واپس آ جاتی ہے۔اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر مقررہ وقت کے اندر ای میل واپس لے لی جائے تو وصول کنندہ کو اس کا کوئی علم نہیں ہوتا۔جی میل میں ان ڈو سینڈ کا دورانیہ پہلے سے 5 سیکنڈ مقرر ہوتا ہے، تاہم صارفین سیٹنگز میں جا کر اسے بڑھا کر 30 سیکنڈ تک کر سکتے ہیں۔یہ فیچر غلط ای میل ایڈریس پر پیغام بھیجنے، تحریر میں غلطی رہ جانے یا آخری لمحے میں رائے تبدیل ہونے کی صورت میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اور صارفین کو عام غلطیوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔