تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، مقامی و عالمی مارکیٹ متاثر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، مقامی و عالمی مارکیٹ متاثر

کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے۔مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے پر آگئی۔چاندی کی عالمی مارکیٹ میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس چاندی کی قیمت 37 سینٹس کمی کے بعد 62 ڈالر ہوگئی۔اس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 37 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 679 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 31 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 726 روپے کی سطح پر آگئی۔