تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایران پر حملوں کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

ایران پر حملوں کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی ( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی سنہری اور چاندی کے دھات میں بڑھا دی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 5,278 ڈالر تک پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 10,000 روپے بڑھ کر 550,562 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 8,574 روپے اضافے کے بعد 472,018 روپے ہو گئی۔اسی طرح بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3.88 ڈالر بڑھ کر 93.78 ڈالر تک پہنچ گئی۔ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 388 روپے اضافے کے بعد 9,862 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 333 روپے اضافے کے بعد 8,455 روپے ہو گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی و عسکری کشیدگی کے دوران سرمایہ کار اپنے اثاثوں کی حفاظت کے لیے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں فوری قیمتوں کا اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔