تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

سونا سستا، چاندی مہنگی؛ عالمی و مقامی نرخ تبدیل

سونا سستا، چاندی مہنگی؛ عالمی و مقامی نرخ تبدیل

کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور ملکی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 436 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی ایک ہزار 414 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ ملک میں فی تولہ چاندی 67 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 179 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 57 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 154 روپے کی ہوگئی۔