اسلام آباد( کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 4322 ڈالر فی اونس رہی۔