تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

سونے کی قیمت میں 3700 روپے فی تولہ بڑی کمی

سونے کی قیمت میں 3700 روپے فی تولہ بڑی کمی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تکنیکی تصحیح کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے۔مقامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 202 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 57 سینٹس کمی کے بعد 57 ڈالر 58 سینٹس کی سطح پر آ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے اضافے سے 6 ہزار 237 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 49 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 347 روپے ہوگئی۔