کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی قیمتیں نیچے آگئیں۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 3258 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 122 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 6802 روپے مقرر ہوگئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کم ہوکر 4308 ڈالر کی سطح پر آگئی۔