تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی، فی تولہ 4300 روپے سستا

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی، فی تولہ 4300 روپے سستا

کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر کی مزید کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی دیکھے گئے، جہاں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 29 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی اونس چاندی کی قیمت 1 ڈالر 38 سینٹس کم ہو کر 59 ڈالر 42 سینٹس کی سطح پر آ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 421 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 119 روپے کم ہو کر 5 ہزار 504 روپے ہو گئی۔