اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 428 ڈالر ہوگئی۔عالمی منڈی میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کی سطح پر آگئی۔ملک میں ایک تولہ چاندی بھی 50 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 129 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کم ہوکر 6 ہزار 111 روپے پر آگئی۔