کراچی( کامرس ڈیسک) ملک میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 79 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 347 ڈالر تک پہنچ گئی۔ادھر 24 قیراط فی تولہ چاندی کے نرخ میں 140 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 6 ہزار 942 روپے ہوگئی۔