کراچی( کامرس ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 120 ڈالر پر آگیا۔