کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور ملکی صرافہ بازاروں میں مسلسل دوسرے روز سونے کے نرخ کم ہوگئے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کمی سے 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا بھی 3 ہزار ایک روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 329 روپے پر پہنچ گئی۔عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 35 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سونا فی تولہ 5 لاکھ روپے کی سطح عبور کرسکتا ہے۔