تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس کم ہوگئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 39 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 59 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 34 روپے کم ہوکر 6 ہزار 51 روپے کی سطح پر آگئی۔