تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

سونا عالمی و مقامی مارکیٹ میں سستا، فی تولہ 4300 روپے کمی

سونا عالمی و مقامی مارکیٹ میں سستا، فی تولہ 4300 روپے کمی

کراچی کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ قیمت 4300 روپے گھٹ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 138 ڈالر ہوگئی۔عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے مقرر ہوئی۔ملک میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی، فی تولہ چاندی 56 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 522 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 48 روپے کمی سے 5 ہزار 591 روپے کی ہوگئی۔