کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا اور چاندی سستے ہوگئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر فی اونس ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ریکارڈ کی گئی۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 23 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 532 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 19 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 600 روپے ہوگئی۔