کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 350 ڈالر کی سطح پر آگیا۔عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی پڑے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی۔