تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

تین روز بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا

تین روز بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا

کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تین روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان جاری اقتصادی کشمکش اور مختلف ممالک کی جانب سے اپنی کرنسیوں کی قدر کم رکھنے کی پالیسیوں کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔تین دن تک قیمتوں میں استحکام کے بعد آج بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے۔