تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

سونا مہنگا، چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ

سونا مہنگا، چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔دوسری جانب سونے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس چاندی 76 سینٹس سستی ہوکر 57 ڈالر 36 سینٹس پر آگئی۔مقامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت کم ہوئی، جہاں فی تولہ چاندی 76 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 215 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 65 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 328 روپے کی سطح پر آگئی۔