تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

سونے کی قیمتیں مستحکم مگر رجحان اوپر، چوتھے ہفتے بھی اضافہ جاری

سونے کی قیمتیں مستحکم مگر رجحان اوپر، چوتھے ہفتے بھی اضافہ جاری

کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں آج تقریباً مستحکم رہیں تاہم مسلسل چوتھے ہفتے بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امیدوں نے مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے خدشات کو کسی حد تک کم کیا ہے، جس کے باعث سونے کی قیمتوں کو سہارا ملا۔اعداد و شمار کے مطابق اسپاٹ سونا مقررہ وقت تک تقریباً بغیر کسی تبدیلی کے چار ہزار سات سو نواسی ڈالر فی اونس کے قریب برقرار رہا، جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر اس میں تقریباً صفر اعشاریہ نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح جون کے لیے امریکی سونے کے سودے بھی چار ہزار آٹھ سو نو ڈالر فی اونس کے قریب مستحکم رہے۔ادھر لبنان اور اسرائیل کے درمیان دس روزہ جنگ بندی نافذ ہونے اور امریکا ایران مذاکرات کی متوقع پیش رفت نے بھی عالمی منڈیوں پر اثر ڈالا ہے۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کار امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور اگر صورتحال میں بہتری یا جنگ بندی میں توسیع ہوتی ہے تو تیل کی قیمتوں اور مہنگائی کے خدشات میں کمی آ سکتی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔