تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

سونا مستحکم، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگی ہوگئی

سونا مستحکم، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگی ہوگئی

کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 181 ڈالر پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 59 سینٹس اضافے کے بعد 57 ڈالر 56 سینٹس ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ چاندی 59 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 234 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 5 ہزار 344 روپے ہوگئی۔