تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

سونے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، عوام کی پہنچ سے مزید دور

سونے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، عوام کی پہنچ سے مزید دور

کراچی( سپورٹس ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بدھ کے روز قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں سونا عوام کے لیے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی عالمی قیمت 5,058 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے اضافے کے بعد 5,28,562 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے بڑھ کر 4,53,156 روپے کی سطح پر آگئی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 120 روپے اضافے کے بعد 8,735 روپے پر پہنچ گئی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 103 روپے بڑھ کر 7,488 روپے ہوگئی۔سونے اور چاندی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سرمایہ کاروں اور عام خریداروں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔