کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے فی تولہ ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 54 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 291 روپے فی تولہ ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونا 4060 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا
واپس خبروں پر
Category:
کامرس