تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سونے کی قیمت میں بڑا جھٹکا، نئی بلند ترین سطح

سونے کی قیمت میں بڑا جھٹکا، نئی بلند ترین سطح

کراچی ( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت ایک سو ستاون ڈالر اضافے کے ساتھ چار ہزار آٹھ سو چودہ ڈالر ہو گئی۔عالمی رجحان کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں پندرہ ہزار سات سو روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت پانچ لاکھ چار ہزار ایک سو باسٹھ روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت تیرہ ہزار چار سو ساٹھ روپے اضافے کے بعد چار لاکھ بتیس ہزار دو سو سینتیس روپے ہو گئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی چار سو چالیس روپے مہنگی ہو کر آٹھ ہزار ایک سو چوراسی روپے تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت تین سو ستتر روپے اضافے کے بعد سات ہزار سولہ روپے ہو گئی۔قیمتوں میں اس تیزی سے زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔