تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکومت اور اتحاد کے مذاکرات شروع

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکومت اور اتحاد کے مذاکرات شروع

کراچی/اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔حکومتی وفد میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر پٹرولیم پرویز علی ملک، وزیر بحری امور اور وزارت خزانہ کے نمائندے شامل ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے صدر ملک شہزاد اعوان سمیت چوہدری قمر زمان گل، ملک شبر خان، نثار حسین جعفری، امداد حسین نقوی اور چوہدری اویس مذاکرات میں شریک ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ رہنماؤں کے مطابق کراچی سے چترال تک چھوٹی بڑی مال بردار گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تین روز سے جاری احتجاج کے باعث پھلوں اور سبزیوں سے لدی سیکڑوں گاڑیاں بھی رکی ہوئی ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیاں اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہورہی ہے۔ٹرانسپورٹرز نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رکھی جائے گی۔ مذاکرات میں مطالبات پر غور اور احتجاج ختم کرنے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔