تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے جیمنائی کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن کا اعلان

گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے جیمنائی کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن کا اعلان

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان میں پہلے مقامی دفتر کے قیام کے ساتھ گوگل نے ملک بھر کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت کی سہولت مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی پاکستان کے تمام طلبہ کو گوگل جیمنائی کی ایک سالہ سبسکرپشن بلا معاوضہ دے گی، جس کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کی خواہش گوگل کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہے۔ولسن وائٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران گوگل نے پاکستان میں مقامی کاروباروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زیادہ کی معاشی سرگرمی میں معاونت کی، جبکہ کمپنی کے ماحولیاتی نظام نے 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو سہارا دیا۔گوگل کے نائب صدر نے پاکستان میں کمپنی کی آئندہ سرمایہ کاری اور منصوبوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفر ابھی صرف شروع ہوا ہے۔دوسری جانب تقریب کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر گوگل کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔