تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

گوگل اسسٹنٹ کا دور ختم، اینڈرائیڈ صارفین اب جیمنائی استعمال کریں گے

گوگل اسسٹنٹ کا دور ختم، اینڈرائیڈ صارفین اب جیمنائی استعمال کریں گے

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)اینڈرائیڈ فونز میں برسوں سے استعمال ہونے والا گوگل اسسٹنٹ جلد ماضی کا حصہ بن جائے گا، کیونکہ گوگل نے اسے مرحلہ وار ختم کرکے اس کی جگہ اپنے مصنوعی ذہانت پر مبنی اسسٹنٹ جیمنائی کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔گوگل اسسٹنٹ کو پہلی بار مئی 2016 میں ایلو ایپ کے ذریعے پیش کیا گیا تھا، تاہم اب کمپنی اپنے جدید اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی کو تمام ڈیوائسز پر مرکزی اسسٹنٹ بنا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق گوگل نے بعض صارفین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ 4 ستمبر 2026 سے گوگل اسسٹنٹ اینڈرائیڈ فونز، ٹیبلیٹس اور وئیر ایبل ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہوگا۔اگرچہ گوگل نے یہ تبدیلی 2025 میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم بعد میں گوگل اسسٹنٹ کو کچھ عرصہ مزید برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ چند ماہ کے دوران کمپنی مختلف ڈیوائسز میں جیمنائی کو بطور ڈیفالٹ اسسٹنٹ متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔جو صارفین اب بھی گوگل اسسٹنٹ استعمال کر رہے ہیں، انہیں جیمنائی پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ یہ اے آئی اسسٹنٹ بنیادی فون کمانڈز کے علاوہ تحریر، آواز اور تصاویر کے ذریعے بھی ہدایات سمجھنے اور مختلف کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صارفین جیمنائی کو بھی گوگل اسسٹنٹ کی طرح آواز کے ذریعے فعال کر کے متعدد روزمرہ کام انجام دے سکتے ہیں۔