تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

گوگل کروم کا صارفین کیلئے نیا مفید فیچر متعارف

گوگل کروم کا صارفین کیلئے نیا مفید فیچر متعارف

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)گوگل نے کروم ویب براؤزر کے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر منتقل کی جانے والی ٹیب اسی جگہ کھلے گی جہاں صارف نے اسے چھوڑا تھا۔اس سے قبل کسی ٹیب کو دوسری ڈیوائس پر منتقل کرکے کھولنے کی صورت میں ویب پیج عموماً ابتدا سے ظاہر ہوتا تھا، تاہم نئے فیچر کے ذریعے کروم پہلی ڈیوائس پر صارف کی اسکرول پوزیشن محفوظ رکھے گا اور دوسری ڈیوائس پر ویب پیج وہیں سے کھلے گا جہاں اسے چھوڑا گیا تھا۔یہ سہولت بالخصوص ان صارفین کیلئے مفید ہوگی جو اسمارٹ فون پر طویل مضامین پڑھنے کے بعد انہیں کمپیوٹر پر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔نئے فیچر کے تحت براؤزر میں جزوی طور پر پُر کیے گئے فارمز بھی محفوظ رہیں گے، چاہے صارف نے انہیں ابھی جمع نہ کرایا ہو۔کمپیوٹر پر یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے کروم کے تھری ڈاٹ مینو میں جاکر کاسٹ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، جس کے بعد سیو اینڈ شیئر کے ذریعے ٹیب کو دوسری ڈیوائس پر منتقل کیا جاسکے گا۔اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کروم براؤزر کے شیئر مینو کے ذریعے بھی اس فیچر تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔