نیویارک (ویب ڈیسک) گوگل کروم میں پی ڈی ایف فائلز کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال کروم کینری کے آزمائشی ورژن میں دیکھا گیا ہے، تاہم ابھی اسے فعال نہیں کیا گیا، اس لیے عام صارفین کے لیے دستیابی کی حتمی تاریخ واضح نہیں۔نئے فیچر کے ذریعے صارفین پی ڈی ایف فائل کو براہِ راست کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرسکیں گے۔ فیچر کے تحت پی ڈی ایف کے ریڈنگ موڈ میں ترجمے کا بٹن دکھائی دے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیچر تمام ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کے لیے نظر آیا ہے، تاہم اس کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔