تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان میں گوگل کا دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی اہم پیشرفت ہے: شزا فاطمہ

پاکستان میں گوگل کا دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی اہم پیشرفت ہے: شزا فاطمہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے پاکستان میں گوگل کے مقامی دفتر کے قیام کو ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں اہم قدم قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی موجودگی عالمی سطح پر ملک کی ڈیجیٹل معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، جبکہ مقامی دفتر کا قیام وزیراعظم کے ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ کے وژن کی عملی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل شعبے کی ترقی سے نوجوانوں، خواتین اور نئے کاروباری اداروں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر کے مطابق ڈیجیٹل مہارتوں، مصنوعی ذہانت، بادلوں پر مبنی ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں گوگل کے ساتھ تعاون مزید وسعت دی جائے گی۔شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے کروم بکس کی علاقائی ممالک کو برآمدات کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی، جبکہ گوگل سمیت عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تعاون سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔