تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

کراچی( کامرس ڈیسک) حکومت نے ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے درآمد کے لیے عالمی ٹینڈر جاری کردیا۔ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم رواں سال کی تازہ فصل پر مشتمل ہونی چاہیے، جبکہ بین الاقوامی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پیشکش ہی قابل قبول قرار دی گئی ہے۔ٹینڈر کی شرائط کے تحت گندم کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں تک سی ایف آر بنیاد پر پہنچائی جائے گی۔ سپلائرز اپنی بولیاں 16 ستمبر تک جمع کراسکیں گے اور اسی روز ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔ٹی سی پی کے مطابق درآمد شدہ گندم صوبوں کی ضرورت اور طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جائے گی۔ سندھ کو 3 لاکھ ٹن، پنجاب کو 2 لاکھ 50 ہزار ٹن جبکہ خیبرپختونخوا کو 2 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔اقتصادی سروے 2025-26 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ گندم کی کھپت تقریباً 3 کروڑ 13 لاکھ ٹن ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال ملک میں گندم کی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔