تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

جولائی میں حکومت نے 215 ارب روپے قرض لیا

جولائی میں حکومت نے 215 ارب روپے قرض لیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ جولائی میں 215 ارب روپے قرض حاصل کیا، جبکہ 5 ارب روپے کی گرانٹس بھی موصول ہوئیں۔وزارتِ اقتصادی امور کی دستاویز کے مطابق جولائی میں بجٹ سپورٹ اور قلیل مدتی قرضوں سمیت غیر منصوبہ جاتی فنڈنگ کی مد میں 120 ارب روپے حاصل ہوئے، جبکہ منصوبہ جاتی فنڈنگ سے تقریباً 95 ارب روپے موصول کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق جولائی میں غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی مجموعی وصولی 763 ملین ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں حاصل ہونے والے 694.5 ملین ڈالر کے مقابلے میں 68.5 ملین ڈالر زیادہ ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق دوطرفہ اور کثیرالجہتی قرضوں کی وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، تاہم نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم میں نمایاں اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے روایتی اور اسلامی دونوں طریقوں سے 343.99 ملین ڈالر حاصل کیے گئے، جبکہ ایک سال میں ان سرٹیفکیٹس سے حاصل ہونے والی رقم تقریباً 148 ملین ڈالر بڑھ گئی۔جولائی میں جرمنی نے 9.94 ملین ڈالر جبکہ سعودی عرب نے 7.4 ملین ڈالر کی دوطرفہ مالی معاونت فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر 252.83 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 59.17 ملین ڈالر جبکہ ایشیائی بنیادی ڈھانچے کے بینک نے 6.57 ملین ڈالر جاری کیے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک اور اس سے متعلقہ اداروں نے پاکستان کو 130 ملین ڈالر فراہم کیے، جو جولائی میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے حاصل ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔