تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

2028 سے حکومتی قرض شریعہ اصولوں کے مطابق ہوگا: اسٹیٹ بینک

2028 سے حکومتی قرض شریعہ اصولوں کے مطابق ہوگا: اسٹیٹ بینک

کراچی( کامرس ڈیسک) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ اصولوں کے مطابق کر دیا جائے گا۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم اللہ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں اسلامی بینکاری کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بینکوں کے مجموعی ڈپازٹس میں 29 فیصد حصہ اسلامی بینکاری کا ہے، جبکہ بینکنگ شعبے کے کل قرضوں میں سے 40 فیصد اسلامی بینکوں کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس شعبے میں نمایاں ترقی دیکھی جا رہی ہے۔