تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حکومت نے موبائل ایپ پر مبنی ایندھن کوٹہ سسٹم کو حتمی شکل دے دی، سبسڈی کم آمدنی والے طبقے تک محدود

حکومت نے موبائل ایپ پر مبنی ایندھن کوٹہ سسٹم کو حتمی شکل دے دی، سبسڈی کم آمدنی والے طبقے تک محدود

اسلام آباد( پاکستان خبر) حکومت نے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے موبائل ایپلیکیشن پر مبنی ایندھن کوٹہ سسٹم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کو یقینی بنانا اور ایندھن کی کھپت کو کم کرنا ہے۔سرکاری اہلکاروں کے مطابق ایندھن کی فراہمی کے نظام کی تفصیلات آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، وزارت خزانہ، پیٹرولیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے جانچنے کے بعد حتمی کی ہیں۔ حکومت اب اس بارے میں فیصلہ کرے گی کہ آیا اس اسکیم کو چھوٹی کاروں تک بڑھایا جائے یا اسے دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں تک محدود رکھا جائے۔منصوبے کے تحت ہر ریٹیل آؤٹ لیٹ میں کم از کم دو موبائل فون لازمی ہوں گے، جبکہ صارفین اپنی ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل واؤچر تیار کریں گے۔ ریٹیل فروش واؤچر اسکین یا داخل کرے گا، جس سے سسٹم خود بخود دستیاب کوٹے کی توثیق کرے گا۔ مثال کے طور پر اگر صارف 20 لیٹر طلب کرے اور اس کا کوٹہ 15 لیٹر ہو، تو صرف 15 لیٹر فراہم کیا جائے گا۔حکومت نے واضح کیا کہ سبسڈی دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے مخصوص ڈسپنسر یا نوزلز کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاکہ تقسیم میں آسانی ہو۔ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اسکیم کے موثر نفاذ کے لیے فوکل پرسنز مقرر کرنے اور 24 گھنٹے نگرانی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکام کے مطابق موجودہ عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مشرق وسطیٰ کی جنگ اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کے پھنسنے کی وجہ سے ہوا ہے، جبکہ ملکی طلب میں کمی نہیں آئی۔ حکومت نے قیمتوں میں دو ہفتوں کے لیے کوئی تبدیلی نہ کرنے کی لاگت کا تخمینہ 70 ارب روپے لگایا ہے۔یہ اسکیم کم آمدنی والے صارفین کے لیے سبسڈی کو ہدف بنا کر شفاف اور مؤثر طریقے سے فراہم کرنے کی اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔