کراچی/اسلام آباد( کامر س ڈیسک)حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک، وزیر بحری امور اور وزارت خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی نمائندگی صدر ملک شہزاد اعوان اور دیگر رہنماؤں نے کی۔مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا اور ڈیڈلاک برقرار رہا۔ مذاکرات کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت کے باوجود ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے باعث احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی اور ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ملک شہزاد اعوان کے مطابق وفاقی اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی، تاہم اہم امور پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ڈیڈلاک برقرار ہے۔
حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ
واپس خبروں پر
Category:
کامرس