تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

حکومت اور آئی ایم ایف مذاکرات، بجلی، گیس اصلاحات کا جائزہ متوقع

حکومت اور آئی ایم ایف مذاکرات، بجلی، گیس اصلاحات کا جائزہ متوقع

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔ بات چیت میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری اور بجلی و گیس کے گردشی قرضے سے متعلق منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ بجلی کے بنیادی نرخ میں تبدیلی کا امکان بھی ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران بجلی اور گیس کے ترسیلی نظام میں بہتری، اصلاحات اور نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق اقدامات بھی زیر بحث آئیں گےڈی کے لیے نرخ مقرر کرلیے ہیں، تاہم بولی کا عمل ابھی شروع نہیں ہوسکا۔ اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں۔حکومت نے بجلی کی مسابقتی منڈی کے لیے نرخ مقرر کرلیے ہیں، تاہم بولی کا عمل ابھی شروع نہیں ہوسکا۔ اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کے اعلانات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی ان تقسیم کار کمپنیوں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حکومت نے بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کو ایک ہزار 614 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ جنوری 2027 میں بنیادی بجلی نرخ میں تبدیلی متوقع ہے۔آئندہ سال بجلی کی امدادی رقم مستحق صارفین تک آمدن معاونت پروگرام کے ذریعے پہنچانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ تاہم بجلی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کرنے اور باہمی امدادی نرخوں کا خاتمہ کرنے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔