اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزارتِ توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ ایک پیسے کی معمولی کمی کے بعد نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 سے ہو گیا ہے۔