تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

حکومت اپوزیشن سے بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہے: وزیراعظم

حکومت اپوزیشن سے بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہے: وزیراعظم

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملکی معاملات کے حل اور جمہوریت و معیشت کے استحکام کے لیے بامقصد بات چیت پر آمادہ ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی اور کابینہ کے اجلاسوں میں پہلے بھی حکومت کی مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرے تاکہ ملک کی معاشی ترقی اور جمہوری نظام کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔شہباز شریف نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اب یہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب مذاکرات کی میز پر آتی ہے۔ حکومت نے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے وزیراعظم نے وزارتِ پیٹرولیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، جس کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے اخراجات میں کمی کی گئی۔انہوں نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی درآمد کرنے والا ملک ہے، اس لیے عالمی صورتحال کے اثرات ملکی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں، جبکہ خطے کے متعدد ممالک میں ریفائنریاں اور گیس پلانٹس بند ہیں۔