تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حکومت نے او جی ڈی سی ایل کو نویں قسط ادا کر دی، توانائی شعبے میں مالی شفافیت کی پیش رفت

حکومت نے او جی ڈی سی ایل کو نویں قسط ادا کر دی، توانائی شعبے میں مالی شفافیت کی پیش رفت

کراچی( کامرس ڈیسک) حکومت نے سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان کے تحت او جی ڈی سی ایل کو نویں قسط فراہم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 7 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔او جی ڈی سی ایل نے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کی تفصیلات پاکستان اور لندن اسٹاک ایکسچینج کو بھی ارسال کر دی ہیں۔ حکومتی خط کے مطابق گردشی قرضوں کی مد میں ادائیگی منظور شدہ میکانزم کے تحت ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کے ذریعے کی گئی۔خط میں مزید بتایا گیا کہ گردشی قرضوں کی مد میں 92 ارب روپے کے سود کی ادائیگی 12 ماہ کی اقساط میں مکمل کی جائے گی، اور یہ ادائیگیاں جولائی 2025 سے شروع ہوئی تھیں۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام سرکاری مالی استحکام اور توانائی کے شعبے میں مالی شفافیت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں اعتماد بڑھنے کی توقع ہے۔