تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حکومت منصفانہ اور متوازن سولر پالیسی کی حامی ہے:اویس لغاری

حکومت منصفانہ اور متوازن سولر پالیسی کی حامی ہے:اویس لغاری

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں، تاہم وہ منصفانہ اور متوازن سولر پالیسی کی حامی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے اضافی بجلی کی پیداوار کے نتیجے میں 12 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔اویس لغاری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ غیر منظم رؤف ٹاپ سولر گرڈ کی استحکام کے مسائل پیدا کرتا ہے، اور رات کے وقت بجلی کے لیے گیس اور دیگر مستحکم ذرائع ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر سے ایل این جی کی سپلائی متاثر ہے، اور طلب کا مناسب انتظام ناگزیر ہے۔ کھاد کے سیکٹر کو گیس کی فراہمی ترجیح دی جائے گی، جس کے باعث کمرشل اور ہائی اینڈ صارفین پر عارضی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔اویس لغاری نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم مکمل طور پر کوئلے پر انحصار نہیں کر سکتے۔ کوئلہ بیس لوڈ کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ گیس پلانٹس گرڈ کے لیے لچکدار بجلی فراہم کرتے ہیں اور گرڈ کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔